مولانا مفتی محمد صدیق صاحب، امام و خطیب شعبہ اسلامی پی آئی اے

مفتی محمد صدیق صاحب جو حافظ قرآن کے ساتھ ساتھ مستند عالم دین ہیں اور عصری تعلیم سے آراستہ ہیں، اس وقت شعبہ اسلامی پی آئی اے میں خطیب و وانچارج شعبہ اسلامی کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ 2017 سے پی آئی اے کی مرکزی کمیٹی کے ممبر چلتے ہوئے آرہے ہیں۔ جبکہ پی آئی اے مساجد کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے پی آئی اے کی مساجد اور مدارس کو بھی دیکھتے ہیں۔ پی آئی اے اسکول اور پی آئی اے اسکاؤٹس کابھی حصہ رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ۔

ہم آپ ویلفیئر کے چیئرمین کی حیثیت سے معاشرے میں مختلف فلاحی کام سر انجام دے رہے ہیں۔ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے سرگردان ہیں خصوصاً پسے ہوئے طبقے کے لیے راحت کا سامان مہیا کرنے کے در پہ ہیں۔

اقرا ریاض الاطفال ماڈل اسکول کے مدیر کی حیثیت سے معاشرے کے بچوں کو بہترین تعلیم اور تربیت اسلامی ماحول میں دینے کے لیے سرگردان ہیں۔ مفتی صاحب کی مکمل کوشش یہ ہے کہ مرنے سے پہلے معاشرے کے لیے کچھ کر کے جائیں تاکہ آنے والی زندگی میں ہمارے لیے آسانیاں ہوں اور کچھ نہ کچھ اس معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے اپنا حصہ ہو۔ آپ بھی اگر مفتی صاحب کے اس مشن سے اتفاق رکھتے ہیں اور ان کے دست و بازو بننا چاہتے ہیں تو مفتی صاحب اور ان کی ٹیم آپ کو خوش آمدید کہتی ہے۔

رابطے کے لیے ہم آپ ویلفیئر کے افس تشریف لائیں یا ای میل اور موبائل نمبر کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔