ہم آپ ویلفیئر کی ضرورت کیوں ؟
سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار پریشانی کی حالت میں گھر تشریف لائے، آپﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپﷺ کی کیفیت بھانپ کر آپﷺ کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا اللہ تعالی آپﷺ کو ضائع نہیں کریں گے، کیونکہ آپﷺ صلہ رحمی کرتے ہیں، غریبوں کے کام آتے ہیں، مہمانوں کی خدمت کرتےہیں، ضرورت مندوں کا سہارا بنتے ہیں، بوجھ تلے دبے ہوئے لوگوں کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ رفاہی اور فلاحی خدمات انجام دینا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور جو شخص نیک نیتی اور امانت داری کے ساتھ یہ کام کرے گا وہ کبھی ضائع نہیں ہوگا ۔ ہم آپ ویلفیئر کمیٹی یہ شعور تمام نوجوانوں میں بیدار کرنا چاہتی ہے اوراپنے اس عمل کے ذریعے اس راستے کی الجھنوں کو دور کرنے کی خواہش مند ہے، جس دن ہمارے معاشرے کے ہر مرد وخواتین، بچوں اور بوڑھوں میں دوسروں کے لیے راحت، ایثار اور قربانی کا جذبہ بیدار ہو گیا، اس دن مدینہ منورہ کی فلاحی ریاست کا ایک نمونہ وجود میں آجائے گا۔
ہم آپ ویلفیئر کمیٹی ہم سب کا مشترکہ اثاثہ ہے اور کسی بھی دینی یا سیاسی جماعت سے وابستہ یا ذیلی شاخ نہیں ہے۔ یہ کمیٹی ہر طرح کی سیاسی پارٹی اسانی وابستگی سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف خلق خدا کی خدمت کا عزم لے کر میدان عمل میں اتری ہے۔
آئیے ، اپنی ذات کو خدمت خلق کے لیے پیش کیجئے، آپ اپنی فیلڈ میں رہتے ہوئے اپنے ملک اور اپنی قوم کی خدمت کر سکتے ہیں۔
یہ کمیٹی ہر اس شخص کی پشت بن کر کھڑی ہوگی جو اپنے عمل سے خدمت کا ثبوت فراہم کرے گا، خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے ہوگا۔ اگر آپ ہمارے ان مقاصد سے متفق ہیں تو براہ کرام قدم بڑھائیں، دکھلاوے کا دامن جھاڑ دیں، آپ کا تعاون اور دعائیں ہمیں درکار ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں ان تمام نیک مقاصد کی تعمیل کر نے کی ہمت و حوصلہ کے ساتھ تو فیق عطا فرمائے ۔ آمین
ہم آپ ویلفیئر کمیٹی کے اغراض و مقاصد
آئیے، ہم آپ ویلفیئر کا ساتھ دیجیے
اگر آپ ہمارے اغراض و مقاصد اور ہمارے عملی کام سے مطمئن ہیں تو آگے بڑھیں ممبر شپ کا فارم پر کریں اور خدمت کے قافلہ میں شریک ہو جا ئیں۔ اسی طرح خیر وفلاح کے اس سلسلے کو باقی رکھنے کے لیے تعاون کا ہاتھ بڑھائیں۔ ان شاء اللہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی مکمل کوشش کریں گے۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو ، اور ہمیں اخلاص کے ساتھ اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین)
مفتی محمد صدیق
امام و خطیب: شعبہ اسلامی پی آئی اے
"صدر ” ہم آپ ویلفیئر کمیٹی
رابطہ: اقراء آفس: ہاؤس نمبر 217
سروے 88 گولڈن ٹاؤن نزد کراچی ائیر پورٹ
021-3453300
0334 3149003